اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے بھدرواہ چنوت میں آگ کی ہولناک واردات میں 8 رہائشی و غیر رہائشی ڈھانچوں و 3 دوکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔
ایڈیشنل ضلع کمشنر بھدرواہ دلمیر چوہدری نے کہا کہ 5 رہائشی مکانات، 3 تجارتی عمارتوں و 3 دوکانیں آتشزدگی کی پراسرار واردات میں خاکستر ہوئیں ہیں جس میں بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آگ کی یہ واردات صبح ساڑھے چار بجے شروع ہوئی اور کچھ ہی لمحوں میں پورے محلہ میں پھیل گئی۔
اے ڈی ڈی سی نے کہا کہ مقامی لوگوں، سیول، پولیس ،فوج و فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا ہے اور متاثرین کی باز آبادکاری کے لئے انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔