بارہمولہ// شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے شالٹینگ شیری علاقے میں پولیس نے ہفتہ کے روز پانچ افراد کو بلیک میلنگ، دھمکیاں دینے اور بھتہ خوری میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ آج پولیس تھانہ شیری کو ایک شخص کی طرف سے تحریری شکایت موصول ہوئی ہے ،جس میں اس نے بتایا کہ 27 فروری 2023 کو وہ اپنے گھر جا رہا تھا ، جس دوران شالٹینگ شیری پہنچنے پر مبینہ طور پر منشیات کے عادی پانچ افراد نے اس پر حملہ کیا اور اس سے 20 ہزار روپے لوٹ لئے۔
پولیس نے اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر 18/2023 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس تھانہ شیری میں درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بارہمولہ پولیس نے سخت کوششوں کے بعد تمام پانچوں ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار افراد کی شناخت ناصر احمد ڈار ولد محمد امین ولد شالٹینگ شیری، ارشاد احمد ملہ ولد غلام دین، عمر اکبر گانی ولد محمد اکبر، تجمل بشیر ملہ ولد بشیر احمد اور وسیم احمد ملہ ولد منظور احمد ملہ سبھی شیری بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے”۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمین سے 20 ہزر روپے بھی برآمد کر لیے گئے ہیں اور ملزمان کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔