سرینگر// سرینگر میں پولیس نے 15 سالہ نابالغ لڑکی کے ساتھ بد فعلی کرنے والے والے درندے کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران پولیس نے پامپوش کالونی سرینگر میں عارضی طور رہائش پذیر محمد اقبال شیخ (عمر 46 سال) ولد غلام قادر شیخ سکنہ کنٹھ پورہ، سوگام کپواڑہ کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم بچی کا رشتہ دار ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس تھانہ صفا کدل میں پوسکو ایکٹ کی دفعہ 3/4 اور آئی پی سی کی دفعہ 352، 376، اور 506 کے تحت ایک
ایف آئی آر زیر نمبر 92/2023 درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔