عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس (این سی) کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کو پارٹی کے بانی شیخ محمد عبداللہ کو ان کی 43ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
فاروق عبداللہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ہمراہ حضرتبل کے نسیم باغ میں واقع مزار پر پہنچے جہاں انہوں نے مرحوم کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام بھی کیا گیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق، تقریب میں اسمبلی اسپیکر عبد الرحیم راتھر، وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، جنرل سکریٹری علی محمد ساگر سمیت بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان اور حامی بھی شریک ہوئے جنہوں نے اپنے قائد کی سیاسی و سماجی خدمات کو یاد کیا۔تقریب کے دوران مقررین نے کہا کہ مرحوم رہنما کی سوچ اور مشن کو جاری رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ریاست میں امن، ترقی اور خوشحالی کو فروغ دیا جا سکے۔