عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/حکومت نے کہا کہ جموں و کشمیر میں کم از کم 4,358 اسکولوں کو قریبی تعلیمی اداروں کے ساتھ انضمام کر دیا گیا ہے۔ رکن اسمبلی راجیو جسروٹیہ کے سوال کے جواب میں، وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے بتایا کہ بند یا ضم ہونے والے 4,358 اسکولوں میں سے1,274 ادارے جموں صوبہ اور 3,084 کشمیر صوبہ سے تعلق رکھتے ہیں۔
وزیر نے بتایا کہ انضمام کے لیے وہ تعلیمی ادارے منتخب کیے گئے جوایک ہی علاقے میں واقع تھے، کرائےکی عمارتوں میں چل رہے تھے یا اپنی مستقل عمارت نہیں رکھتے تھے۔
اس کے علاوہ وہ اسکول جہاں طالب علموں کا اندراج صفر یا انتہائی کم تھا، انہیں بھی قریبی اداروں میں ضم کر دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہااضافی اساتذہ کو متعلقہ علاقے، زون یا ضلع کی ضروریات کے مطابق تعینات کیا جائے گا۔