’ہم یہاں چیلنج کے لئے ہی آئے ہیں‘
آسٹریلیا سے ڈرتا ہے ہندوستان :ا سٹارک
سڈنی//آسٹریلیا کے زخمی تیزگیندباز مشل اسٹارک نے موجودہ سیریز میں چل رہی کے بارے میں کہا ہے کہ ہندوستانی ٹیم مہمان ٹیم سے بارڈر-گواسکر ٹرافی کو ہارنے سے ڈرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ میدان پر اس کی طرف سے زیادہ جملہ بازی کی جارہی ہے ۔بنگلور میں دوسرے ٹیسٹ میں زخمی ہونے کے بعدا سٹارک وطن لوٹ گئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پونے میں ملی غیر متوقع شکست ہندوستان کے خوف کا ہی نتیجہ تھی۔اسٹارک نے کہا "ہماری ٹیم ہندوستان کے دورے پر لڑنے کے ارادے سے نہیں گئی تھی. لیکن میزبان ٹیم کی جانب سے مزید چھینٹا کشی کی گئی۔سیریز سے پہلے ہی اسے لے کر بہت ہنگامہ پیدا کر دیا گیا تھا لیکن ہم ویسا ہی کھیل رہے ہیں جیسا کہ ہمیشہ کھیلتے ہیں۔ "تیز گیند باز نے کہا "آسٹریلیا کی ٹیم میں نوجوان کھلاڑی ہیں اور تمام فی الحال اپنی سمت تلاش کر رہے ہیں۔ہم اب بھی ایک دوسرے کے کھیل کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ٹیم نے دکھا دیا ہے کہ وہ کیسا کرکٹ کھیلتی ہے خاص طور پر جیسی بلے بازی رانچی میں ہم نے کی وہ قابل تعریف تھی۔ ہماری ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں خاص طور پر پیٹر ھینڈسکوب نے تو زبردست مظاہرہ کیا۔ " تیز گیندباز اسٹارک نے ہندوستانی ٹیم کے رویہ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا "ابھی تک سیریز میں وضح ہو گیا ہے کہ کون بطور ایک ٹیم حریف پر بھاری پڑا ہے جبکہ ہندوستان دفاعی انداز میں کھیل رہا ہے جس کی وجہ سے ہی وہ پہلا ٹیسٹ گنوا بیٹھے تھے ۔ ہم یہاں چیلنج کے لئے ہی آئے ہیں۔"ہندوستان کے دورے پر ابتدائی دونوں میچوں میں ٹیم کے اہم کھلاڑی رہے ا سٹارک نے کہا "ہندوستان اپنی سر زمین پر ہارنے سے ڈرتا ہے ۔اس لئے وہ دفاعی کھیل کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے ۔تاہم انہوں نے دوسرے میچ میں اچھا کھیلا اور واپسی کر لی۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہم جیت سکتے ہیں اور ہم نے اب تک سیریز میں یہ ثابت بھی کیا ہے ۔" آسٹریلیا نے رانچی میں تیسرا ٹیسٹ ڈرا کرا دیا تھا جس میں اس کے بلے بازوں ھینڈسکوب اور شان مارش کا اہم کردار رہا تھا۔ دونوں بلے بازوں نے میچ کے آخری دن ابتدائی جھٹکوں کے باوجود دیر تک بلے بازی کی اور ہندوستان کو جیت سے محروم کر دیا۔ا سٹارک نے سلامی بلے باز 20 سالہ میٹ رینشا کی بھی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ رینشا نے ہندوستان میں اپنی صلاحیت کو ثابت کیا ہے ۔اسٹارک نے کہا "رینشا ہندوستان میں پہلی بار کھیل رہے ہیں اور بہت اچھی کارکردگی کر رہے ہی۔ وہ بہت ہی بات کرتے ہیں اور سر ڈان بریڈمین کے بارے میں مسلسل بات کرتے رہتے ہیں۔ وہ ایسے بات کرتے ہیں جیسے کوئی 35 سال کا آدمی ہو۔ "ہندوستان اور آسٹریلیا فی الحال ٹیسٹ سیریز میں 1-1 کی برابری پر ہیں اور دھرم شالہ میں کھیلا جانے والا آخری ٹیسٹ فیصلہ کن ثابت ہوگا۔اس میچ کے سلسلے میں اسٹارک نے کہا "ہمارے کھلاڑیوں نے دکھا دیا ہے کہ وہ دفاع بھی کر سکتے ہیں اور صحیح وقت پر حملہ بھی۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم جیت سکتے ہیں۔ ہم نے سیریز میں اب تک دکھایا ہے کہ ہم چیلنج کا سامنا کر سکتے ہیں۔ اس لئے ہمیں جیتنے کی پوری امید ہے ۔ " آسٹریلیائی کھلاڑی نے ساتھ ہی اپنے پاؤں کی چوٹ کے سلسلے میں کہا کہ یہ سنجیدہ نہیں ہے اور وہ جم جا کر خود کوفٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہیں امید ہے کہ وہ خود کو چیمپئنز ٹرافی تک تیار کر لیں گے ۔یواین آئی۔