’ری سرجنس ‘نامی مقابلہ
بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی نے بہترین کارکردگی دکھائی
سمت بھارگو
راجوری //شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کٹرہ میں منعقد ہوئے’ری سرجنس ‘(RESURGENCE)نامی مقابلے میں بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے طلباء نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہم پوزیشنیں حاصل کیں ۔شعبہ انگریزی کے طالبعلم وشال شرما پہاڑی کی قیادت میں یونیورسٹی طلباء نے ’سٹریٹ پلے ‘میں پہلا مقام حاصل کیا ۔اس دوران طلباء کی طرف سے ’پکار‘نامی ڈرامہ پیش کیاگیا جس کی سکرپٹ اور ہدایت کاری وشال پہاڑی نے کی ہے ۔سکٹ میں یونیورسٹی طلباء نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔اس کی سکرپٹ اور ہدایت کاری بھی وشال نے ہی کی ہے ۔نغمہ سرائی میں شعبہ انگلش کی کیرتی وید نے دوسری پوزیشن پائی ۔اسی طرح سے ’فوک ڈانس‘ میں نورینہ اور پارٹی نے تیسری پوزیشن جبکہ مباحثے میں معظم فرحان اور احلم میر نے تیسری اورڈانس میںاندلیپ اور آفرین نے بھی تیسری ہی پوزیشن حاصل کی ۔وشال پہاڑی کاکہناہے کہ یہ ان کیلئے فخر کا مقام ہے کہ یونیورسٹی نے اہم پوزیشنوںپر قبضہ جمایاہے ۔