عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر میں 2021 سے اب تک کووڈ-19 سمیت مختلف بیماریوں سے 4032 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں، جس کی تصدیق حکومت کی جانب سے فراہم کردہ تازہ ترین اعداد و شمار سے ہوئی ہے۔
ان اموات میں پانچ افراد کی موت اے ای ایس، 29 افراد کی موت ڈینگی، سات افراد کی موت انسانی ریبیز، سات افراد کی موت مینینجائٹس، 53 افراد کی موت SRAI، جبکہ ایک ایک موت ٹائیفائیڈ اور ٹائفس سے ہوئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، یکم جنوری 2021 سے 02 دسمبر 2024 کے درمیان کووڈ-19 سے 2913 اموات درج کی گئی ہیں، جبکہ 2020 سے 2024 کے دوران H1N1 سے چار اموات رپورٹ ہوئیں۔
حکومت نے کہا کہ “نیشنل ہیلتھ مشن (NHM) کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مجموعی بنیاد پر فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں، تاکہ وہ اپنی ترجیحات کے مطابق ان فنڈز کا استعمال کر سکیں”۔
مزید بتایا گیا کہ ریاستوں اور یو ٹیز کو صحت کے پروگراموں کے نفاذ کے لیے مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے، جو ان کے پروگرام امپلیمنٹیشن پلانز (PIPs) کی بنیاد پر منظور کی جاتی ہے۔
وزارت صحت و خاندانی بہبود، این ایچ ایم کے تحت مختلف سکیموں کے ذریعے، جیسے نیشنل ویکٹر بورن ڈیزیز کنٹرول پروگرام، نیشنل ٹی بی ایلیمینیشن پروگرام، نیشنل لیپروسی ایریڈیکیشن پروگرام، اور نیشنل وائرل ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے ذریعے ریاستوں اور یو ٹیز کو متعدی امراض کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے مدد فراہم کرتی ہے۔