پونچھ// پونچھ کے منڈی علاقے میں جمعرات کو ایک دریا سے 40 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی صبح تقریباً 7 بجے محمد صادق ولد الف دین ساکنہ نابنہ، سرنکوٹ ضلع پونچھ کی لاش سیری چونا، مدانہ علاقے میں ایک نالہ سے ملی۔
انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے لاش کو دیکھ کر پولیس کو اس کی اطلاع دی، جس کے بعد پولیس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔
سٹیشن ہاو¿س آفیسر (ایس ایچ او) منڈی مختار علی نے لاش برآمد ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
پونچھ میں نالے سے 40 سالہ شخص کی لاش برآمد
