عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/انسپکٹر جنرل آف پولیس جموں زون بھیم سین نے جمعرات کو کہا ہے کہ اُدھم پور ضلع میں جاری ایک تصادم کے دوران چار ملی ٹینٹوںکے گھیرے میں ہونے کا شبہ ہے۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے آئی جی پی نے کہا کہ ملی ٹینٹوںکے ساتھ صبح تقریباً 8:30 بجے رابطہ قائم ہوا تھا، تاہم موسم کی صورتحال سازگار نہیں ہے۔
انہوں نے کہا، ’’صورتحال موسم بہتر ہونے کے بعد ہی واضح ہو پائے گی۔ ہماری ابتدائی معلومات کے مطابق ملی ٹینٹوںکا ایک گروہ، جس میں چار افراد شامل ہیں، محصور ہے۔‘‘اس سے قبل فوج نے بتایا تھا کہ مخصوص اطلاعات کی بنیاد پر بسنت گڑھ کے علاقے میں سیکورٹی فورسز اورملی ٹینٹوںکے درمیان مقابلہ شروع ہوا۔
اُدھم پور میں جاری تصادم میں چارملی ٹینٹ محصور:آئی جی پی جموں
