جموں//ادھم پور میں بادل پھٹنے کے باعث چار افراد نالے میں پھنس کر رہ گئے جنہیں مقامی پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے بچا لیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع ادھم پور کے برمین نالہ میں طغیانی آنے کے باعث چار افراد پانی میں پھنس کر رہ گئے۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں جائے موقع پر پہنچ گئی اور انتھک محنت کے بعد چاروں کو بچا یا گیا۔
مقامی لوگوں نے ایس ڈی آر ایف اور پولیس کی جانب سے بروقت ریسکیو آپریشن شروع کرنے پر ان کی سراہنا کی۔
ادھم پور: نالے میں پھنسے چار افراد کو بچالیا گیا