کولگام سڑک حادثے میں پنجاب کے 4 سیاح جاں بحق، 3 دیگر زخمی

عظمیٰ ویب ڈیسک

کولگام// جنوبی کشمیر ضلع کولگام کے میر بازار علاقہ میں ہفتہ کی دوپہر ایک سڑک حادثہ میں پنجاب کے 4 سیاح ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ کم از کم 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک سکارپیو زیر رجسٹریشن نمبر PB47F-8687 گرڈ سٹیشن میر بازارمیں قومی شاہراہ کے قریب اس وقت حادثہ کا شکار ہوئی جب وہ جموں سے سرینگر کی طرف جارہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ واقعے میں کم از کم آٹھ افراد زخمی ہوئے اور ان میں سے چھ کی حالت تشویشناک تھی اور اُنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم 4 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
پولیس نے کہا کہ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے جی ایم سی سے منسلک ہسپتال جنگلات منڈی منتقل کیا گیا ہے، جہاں4 افراد زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ گاڑی میں پنجاب کے ضلع موگا کے 7 افراد سوار تھے، جو وادی میں سیر و تفریح کی غرض سے آئے تھے۔
حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت 28 سالہ سندیپ شرما، 26 سالہ رومی، 23 سالہ جگدیش عرف ہنی اور 23 سالہ گرمیت سنگھ کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت 34 سالہ ہرچند سنگھ مستحکم، 18 سالہ آشو (حالت نازک) اور 25 سالہ کرن پال سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔