عظمیٰ ویب ڈیسک 
بڈگام/وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں جمعہ کے روز کلاک ٹاور کی ٹائلیں گرنے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد تمام زخمیوں کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال چاڈورہ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ایک شدید زخمی شخص کو مزید علاج کے لیے سری نگر کے اسپتال ریفر کر دیا۔
واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی۔ادھر حکام نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے کلاک ٹاور کے اردگرد کے علاقے کو خاردار تار لگا کر سیل کر دیا ہے۔
چاڈورہ کلاک ٹاور پر ٹائلیں گرنے سے 4 افرادزخمی، ایک کی حالت نازک
 
			 
								 
		 
		 
		 
		 
		 
		 
		