جاوید اقبال
مینڈھر// ضلع پونچھ کی تحصیل مینڈھر میں آج دو گاڑیوں کے مابین ہوئی ٹکر میں 4شہری شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مینڈھر کے بھاٹہ دھڑیاں علاقے میں ایک فوجی گاڑی اور نجی کار کے مابین ہوئی ٹکر میں 4شہری شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں۔
حادثے کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگ اورپولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ پہنچایا، جہاں سے تمام زخمیوں کو نازک حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا گیا۔
زخمیوں کی شناخت بلال احمد سکنہ ناریاں نوشہرہ، محمد لطیف ولد جمولہ سکنہ راجوری ، سرینگر کے محمد عارف اور محمد رفیق شامل ہیں۔