ڈوڈہ// ضلع ڈوڈہ میں کوٹی سے ڈوڈہ جا رہا ایک آٹو سڑک سے لڑھک کر تقریباً 50 فٹ گہری کھائی میں جا گرا، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثہ کوٹی نالہ کے قریب پیش آیا، جہاں آٹو بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے جا گرا۔
حادثے میں زخمی ہونے والے چار افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جی ایم سی ڈوڈہ منتقل کیا گیا۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ڈوڈہ میں آٹو حادثہ، چار افراد زخمی
