سری نگر// جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے عالمگیری بازار میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں کم از کم چار رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آتشزدگی پہلے پرویز احمد میر کے رہائشی مکان سے لگی جو بعد میں ظفر احمد ملہ، دلاور حسین ملہ اور غلام محمد ڈار کے مزید تین رہائشی مکانوں تک پھیل گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں چار رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا۔ فائر فائٹرز نے بروقت آگ پر قابو پالیا ، جس سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔تاہم واقع میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
سری نگر کے عالمگیری بازار میں آتشزدگی، 4 رہائشی مکانوں کو نقصان
