عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر پولیس نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے تحت ضلع بڈگام میں ایک بڑی کارروائی انجام دیتے ہوئے بھاری مقدار میں ممنوعہ نشیلی اشیائ برآمد کرکے چار افراد کو حراست میں لیا۔
پولیس تھانہ چاڈورہ کو باوثوق ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ محمد اشرف پرے ولد غلام احمد پرے ساکن بوگام چاڈورہ نے گاو خانے میں منشیات کی اشیائ چھپا کر رکھی ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں چھاپہ مارا اور تلاشی کے دوران 76.540 کلو گرام نیم پیسا ہوا پوست اور 4.290 کلو گرام مکمل پیسا ہوا فکی نما مادہ برآمد کرکے ضبط کیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے چار افراد جن کی شناخت مظفر احمد ڈار ولد جلال الدین ڈار محمد اسماعیل ڈار ولد غلام حسن ڈار، سجاد احمد گورو ولد عبدالعزیز گورو ساکنان گھاٹ ٹوکنہ اونتی پورہ اور الطاف پرے ولد غلام احمد پرے ساکن بوگام چاڈورہ کے بطور ہوئی کی گرفتاری عمل میں لائی۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی ہے۔
جموں و کشمیر پولیس نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ معاشرے کو منشیات کے ناسور سے پاک کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات سے متعلق کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔
بڈگام میں چار منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں ممنوعہ نشیلی اشیا برآمد: پولیس
