سوپور میں انصار غزوة الہند کے 04 معاونین گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود برآمد: پولیس

File Photo

سوپور میں انصار غزوة الہند کے 04 معاونین گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود برآمد: پولیس
سری نگر// پولیس نے پیر کے روز کہا کہ وادی کشمیر میں عسکریت پسندوں کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف ایک بڑی پیش رفت میں، سوپور پولیس نے فوج کی 22 آر آر کے ساتھ مل کر سوپور میں شمالی کشمیر کے انصار غزوة الہند کے 4 جنگجو معاونین کو گرفتار کرکے اے جی یو ایچ ماڈیول کا پردہ فاش کیا۔
پولیس نے دعویٰ کیا کہ ان کے قبضے سے مجرمانہ مواد، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے، جس سے تنظیم کو بڑا دھچکا لگا۔ اس کے علاوہ جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ اہم عسکریت پسند ہینڈلر کی نقل و حرکت کے بارے میں مخصوص اطلاع ملنے پر، سوپور پولیس نے فوج کی 22RR کے ساتھ مل کر سوپور میں ایک ایم وی سی پی گرڈ قائم کیا۔ چیکنگ کے دوران 02 افراد کو گرفتار کیا گیا جن کی شناخت مشتاق احمد بٹ (مین ہینڈلر) سکنہ چنا پورہ، سری نگر اور اشفاق احمد شاہ ساکن بڈگام کے طور پر کی گئی۔ ملزمان کے قبضے سے 01 پستول، 01 میگزین، 10 راؤند اور 3 دستی بم سمیت مجرمانہ مواد، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ مزید پوچھ گچھ اور معلومات دریافت کرنے پر مزید 02 عسکریت پسندوں کو بھی گرفتار کیا گیا جن کی شناخت عبدالمجید کمار ساکنہ برنیٹ، بونیار اور عبدالرشید کمار ساکنہ پٹن کے طور پر ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 01 پستول، 01 میگزین، 10 راؤندز اور 11 دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ اے جی یو ایچ کے گرفتار عسکریت پسندوں کے ماڈیول کو احسن ڈار اور چوہدری نامی ایک فرد سرحد پار (پاک زیر انتظام کشمیر) سے چلا رہے تھے۔ ماڈیول کو ہدایت دی گئی تھی کہ وادی کشمیر میں عام لوگوں کے ذہنوں میں خوف پیدا کرنے کے لیے بیرونی لوگوں، شہریوں اور سیکورٹی فورسز پر حملے کرنے کے لیے ہتھیاروں اور گولہ بارود کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ سوپور پولیس اور فوج کی 22RR کی طرف سے عسکریت پسندوں کے ماڈیول کا پردہ فاش کرتے ہوئے بروقت اور موثر کارروائی کے نتیجے میں ایک ممکنہ بڑے سانحہ کو ٹالا گیا ہے۔
اسی دوران اونتی پورہ میں، پولیس نے فوج کی 42 آر آر اور سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا جس میں 202 اے کے راؤند، 03 ڈیٹونیٹر، 7.62 ایم ایم 26 راؤند، پولی تھین میں لپٹے ہوئے انساس کے 02 راؤنڈ بند لالگام علاقے میں پتھروں کے نیچے چھپائے گئے تھے۔