مشتاق الاسلام
کاکاپورہ/کاکاپورہ پولیس نے فوڈ سیفٹی محکمہ کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران تقریباً 350 کلو سڑا گلا اور غیر معیاری گوشت للہارہ کاکاپورہ میں تلف کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق یہ گوشت پہلے پانپور ہائی وے کے قریب برآمد کرلیا گیا، اور جانچ کے بعد گوشت صحت کےلئے مضر قرار دیا گیا۔
حکام نے فوری طور پر اس مضر صحت گوشت کو تلف کرنے کے اقدامات کئے تاکہ عوامی صحت کو لاحق کسی بھی خطرے سے ٹالا جا سکے۔
واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ مقامی لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مشتبہ خوراک سے متعلق سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر دیں۔