عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/شمالی ضلع بانڈی پورہ کے ددھوان ایس کے بالا میںرات کی تاریخی میں نقب زنوں نے ایک کسان کے35 بھیڑیں چور ی کرلیں جس کے بعد مقامی لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ ادھر پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔
ذرائع بانڈی پورہ ضلع کے ددھوان ایس کے بالا گاؤں سے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک چونکا دینے والے واقعے میں کم از کم 35 بھیڑیں چوری ہو گئیں۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ نامعلوم چور محمد شفیع شیخ ولد عبدالرحیم شیخ کے گائو خانہ میں داخل ہو گئے جس کے بعدانہوں نے وہاں سے چوری کر لی اور 35بھیڑیں اڑا لیں ۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ چوری کے اس واقعہ میںایک غریب کسان کو کافی خسارہ اٹھانا پڑا ۔ کیونکہ چوری شدہ مویشی ہی اس کی روزی روٹی کا واحد ذریعہ تھے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری کارروائی کرکے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی اپیل کی۔ادھر پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ایک پولیس اہلکار نے تصدیق کی کہ چوری شدہ بھیڑوں کا سراغ لگانے اور چوری میں ملوث افراد کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
ایس کے بالا بانڈی پورہ میں دوران شب نقب زنی کی واردات ،چوروں نے غریب کسان کے 35بھیڑ اڑا لیں ، نقب زنوں کی تلاش جاری
