عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// وسطی کشمیر کے سرینگر ضلع کے پالپورہ نورباغ علاقے میں بدھ کے روز ایک 31 سالہ شخص نے مبینہ طور پر خود کو پھانسی کے پھندے پر لٹکا کر زندگی کا خاتمہ کر دیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پالپورہ نورباغ کے رہائشی 31 سالہ شخص نے مبینہ طور پر اپنے گھر میں لٹکا ہوا پایا گیا، جس کے بعد اُسے اہلِ خانہ کی مدد سے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایس ایم ایچ ایس ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دے دیا۔
ادھر، پولیس نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔