عظمیٰ ویب ڈیسک
اننت ناگ/جنوبی ضلع اننت ناگ کے کھنہ بل کے نندپورہ علاقے میں پیر کی صبح دریا ئے جہلم کے کنارے ایک نوجوان کی نعش برآمد ہوئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ متوفی کی شناخت عابد حسن صوفی ولد غلام حسن ساکن میرپورہ کے طور پر ہوئی ہے، جن کی عمر تقریباً 30 سال بتائی جا رہی ہے۔
لاش کی برآمدگی کے فوراً بعدفارنسک سائنس لیبارٹری کی ٹیم موقع پر روانہ کی گئی تاکہ موقع پر ہی تحقیقات کی جا سکیں۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ موت کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔
دریائے جہلم کے کنارے کھنہ بل اننت ناگ میں 30سالہ نوجوان کی نعش برآمد
