ہارون سرینگر تصادم ، 3 ملی ٹینٹ جاں بحق ،آپریشن جاری

KU Admin
1 Min Read

عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سرینگر کے ہارون علاقے کے لِڈوس میں پیر کی صبح شروع ہونے والے ایک مسلح تصادم میں تین ملی ٹینٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔فوج نےبتایا کہ آج صبح ہارون کے لِڈوس علاقے میں ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی۔
فوج کا کہنا ہے، ’’تین ملی ٹینٹوں کو شدید فائرنگ کے تبادلے میں بے اثر کیا گیا ہے۔‘‘ایک سرکاری عہدیدار نے بھی تصدیق کی کہ اس مقابلے میں تین ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں، جبکہ سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے۔

Share This Article