عظمیٰ ویب ڈیسک
اودھم پور// جموں صوبہ کے اودھم پور ضلع کے بسنت گڑھ علاقے میں ایک کثیر المنزلہ مکان جمعہ کی صبح آتشزدگی کے ایک واقع میں جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں اور پولیس نے مل کر قصبے کے قریبی علاقے میں آگ کو پھیلنے سے روکنے کیلئے کاروئی شروع کی اور کڑی مشقت کے بعد اس پر قابو پا لیا۔
ایس ایس پی اودھم پور جوگندر سنگھ نے بتایا کہ جمعہ کی صبح تقریباً 8 بجے آگ مکان میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی، جب دو بزرگ گھر کے اندر موجود تھے، تاہم مقامی لوگوں کی بر وقت کاروائی سے انہیں بروقت باہر نکال لیا گیا”۔
اُنہوں نے کہا، ”بسنت گڑھ پولیس کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور مقامی لوگوں کی مدد سے قصبے کی قریبی عمارتوں تک آگ کو پھیلنے سے روک دیا۔ یہ تین منزلہ عمارت تھی جس میں تین دکانیں اور ایک مکان تھا، جو آگ میں جل کر خاکستر ہو گئی گئے۔ ہم آگ لگنے کی وجہ معلوم کر رہے ہیں“۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ بسنت گڑھ قصبہ کے علاقے میں طالب حسین کے گھر میں آج صبح آگ لگ گئی اور مکان جل کر خاکستر ہوگیا۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے کیونکہ واقعہ کے وقت خاندان کے زیادہ تر افراد باہر تھے۔