عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے برمنل لامر علاقے میں دوران شب آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک اسکول کی عمارت خاکستر ہوگئی۔ ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے برمنل لامر میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ایک اسکول کی عمارت میں آگ لگ گئی جس کے شعلوں نے عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک افسر نے بتایا کہ آگ کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فائر ٹنڈرس کو جائے موقع پر روانہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا تاہم اس واقعے میں اسکول کی عمارت کی چھت، فرنیچر اور کچھ ریکارڈ کو نقصان پہنچا۔ان کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
کولگام : اسکول کی عمارت میں لگی آگ
