عظمیٰ ویب ڈیسک
ریاسی// صوبہ جموں کے ریاسی ضلع میں ہفتہ کے روز پولیس نے تین مبینہ منشیات فروشوں کو 10 گرام ہیروئن اور ایک لاکھ روپے سے زائد نقدی کے ساتھ گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ریاسی، موہتا شرما نے کہا کہ گرفتاری اور بازیابی ڈومیل میں نامہ چیکنگ کے دوران ایک کار کو روکنے اور تلاشی لینے کے بعد ہوئی۔
اُنہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران گاڑی سے 1,33,900 روپے نقد کے ساتھ نشہ آور مادہ برآمد ہوا، جس کے نتیجے میں گاڑی کے ڈرائیور انیت کمار، رگھوبیر سنگھ اور بوبی ٹھاکر – سکنہ کٹرہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
افسر نے بتایا کہ اس سلسلے میں نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹانسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کیا گیا ہے اور گرفتار ملزمان کے پسماندہ اور آگے کے تعلق کا پتہ لگانے کیلئے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس ضلع میں منشیات کے استعمال کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے کثیر الجہتی حکمت عملی پر کام کر رہی ہے۔