عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/لداخ کے لیہہ میں 3.5 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے نتیجے میں ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی۔
ذرائع کے مطابق زلزلہ شام 5 بج کر 36 منٹ پر 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔ اس کا مرکز 35.87° شمالی عرض البلد اور 76.27° مشرقی طول البلد پر واقع تھا، جس کی تصدیق نیشنل سینٹر فار سیزمولوجی نے اپنے آفیشل ایکس پلیٹ فارم پر کی۔