اوڑی میں کمسن لڑکا بنا تیندوے کا شکار، بچاﺅ کاروائی جاری

بارہمولہ// شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کی اوڑی تحصیل کے دھنیسیدان گاوں میں جمعرات کی دیر شام ایک نابالغ لڑکے کو تیندوا اپنے ساتھ لے گیا۔
ایک مقامی باشندے نے کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کو بتایا کہ ایک نابالغ لڑکا جس کی شناخت سید علی حسین ولد سید عباس کاظمی کے طورہوئی ہے، اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ تیندوے اُس پر حملہ کیا اور اسے اپنے ساتھ قریبی جنگلوں میں لے گیا۔
پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لڑکے کی تلاش کے لیے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
بتا دیں کہ یہ اس ہفتے کا دوسرا واقع ہے جب تیندوے نے ایک بچے کو اپنا نوالہ بنایا ۔
قبل ازیں، چند روز قبل ایک نابالغ لڑکی کو تیندوہ اپنے ساتھ لے گیا تھا اور بعد میں اُسے مردہ پایا گیا تھا۔
اس واقعہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیاہے، اور اُنہوں نے انتظامیہ سے جنگلی جانور کو پکڑنے کی اپیل کی ہے۔
دریں اثناءایک ماہ قبل بھی علاقے میں تیندوے کے حملے میں3 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔