سرنکوٹ//جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں جمعے کی صبح ایک فوجی کیمپ میں اہکاروں کے درمیان ہویے معمولی جھگڑے کے بعد پر اسرار فائرنگ کے واقعے میں ایک فوجی جوان جان بحق جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے تھے تاہم زخمیوں میں سے مزید دو اہلکار زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے۔
ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں ایک فوجی کیمپ میں156 ٹریٹوریل آرمی کے جوانوں کے درمیان فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے وہیں زخمیوں میں دو ہسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔
متوفیوں اہلکاروں کی شناخت سپاہی ابرار احمد اور ناٸیک امتیاز احمد جبکہ زخمی جوانوں کی شناخت سپاہی مکن سنگھ، اور نائیک خلیل احمد کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو فوجی ہسپتال اودھم پور منتقل کیا گیا جہاں نائیک امتیاز احمد کی موت ہو گیی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جوانوں کو روڈ اوپنگ (آر او پی) ڈیوٹی کے لئے تعینات کیا جا رہا تھا۔
سرنکوٹ فائرنگ واقع: مزید 2 اہلکار زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیے، ہلاکتوں کی تعداد3 ہوئی