Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینصفحہ اول

اننت ناگ میں خونیں تصادم آرائی، فوجی کرنل، میجر اور ڈپٹی ایس پی جاں بحق

Mazar Khan
Last updated: September 13, 2023 10:02 pm
Mazar Khan
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک

اننت ناگ// جنوبی کشمیر کےضلع اننت ناگ کے کوکر ناگ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جاری ایک خونین معرکہ آرائی میں فوج کاکرنل، میجر اور جموں وکشمیر پولیس کے ڈی ایس پی سمیت تین اعلیٰ آفیسران جاں بحق ہوئے ہیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے گڈول کوکر ناگ کے جنگلی علاقے کو پوری طرح سے سیل کرکے فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں جبکہ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے اس علاقے کو کھنگالا جارہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فوج اور ایس او جی کی اضافی کمک کو جنگلی علاقے کی اور روانہ کیا گیا جبکہ فوج اور پولیس کے سینئر آفیسران اس تصادم آرائی کی از خود نگرانی کر رہے ہیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اننت ناگ سے تقریباً 40کلومیٹر کی دوری پر واقع جنگلی علاقہ گڈول میں دہشت گردوں کی موجودگی کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے اس علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کی۔
انہوں نے بتایا کہ جوں ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں فوجی کرنل ، میجر اور ڈی ایس پی سمیت تین اعلیٰ آفیسران شدید طور پر زخمی ہوئے۔ جنگلی علاقے کے پیش نظر زخمی ہوئے اعلیٰ آفیسروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہلے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیاچنانچہ تشویشناک حالت کے پیش نظر انہیں مزید علاج ومعالجہ کی خاطر فوجی ہسپتال روانہ کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق فوجی ہسپتال میں تعینات ڈاکٹروں نے انہیں بچانے کی بھر پور کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
تصادم کے دوران جاں بحق ہوئے آفیسران کی شناخت سی او (کرنل ) من پریت سنگھ ، میجر آشیش اور ڈی ایس پی ہمایو بٹ کے بطور ہوئی ہے۔بتادیں کہ ہمایو بٹ سابق ڈی آئی جی غلام حسن بٹ کے فرزند تھے۔
دریں اثناء، فوج کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایاکہ گڈول کے جنگلی علاقے کو سیکورٹی فورسز نے پوری طرح سے سیل کرکے لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اندھیرا چھا جانے کے باوجود بھی علاقے میں آپریشن جاری ہے جبکہ فوج اور پولیس کی اضافی کمک کو بھی طلب کیا گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق فوج ، پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے اعلیٰ آفیسران علاقے میں خیمہ زن ہیں اور وہ اس آپریشن کی از خود نگرانی کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کو مار گرانے کی خاطر ہیلی کاپٹروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور پورے علاقے کو ہیلی کاپٹروں اور ڈرون کیمروں کی نگرانی میں رکھاگیا ہے تاکہ ملی ٹینٹوں کو فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہ ہو سکے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے پیرا کمانڈوز کو بھی جنگلی علاقے میں اتار ا گیا ہے تاکہ دہشت گردوں کو جلد ازجلد انجام تک پہنچایا جاسکے۔

علاوہ ازیں گڈول کوکر ناگ میں تین اعلیٰ آفیسروں کی شہادت کے بعد جنگلی علاقے میں محصور ملی ٹینٹوں کو ہلاک کرنے کی خاطر سیکورٹی فورسز کی جانب سے نئی حکمت عملی اپنائی جارہی ہیں ۔

آخری اطلاعات موصول ہونے تک کوکر ناگ کے گڈول جنگلی علاقے میں آپریشن جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کنگن کے مرکزی بازار میں آتشزدگی ، متعدد دکانیں خاکستر
تازہ ترین
جموں میں منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش، 7 گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس
تازہ ترین
اسرائیل نے غزہ میں ساٹھ روزہ جنگ بندی کو حتمی شکل دینے پر رضامندی ظاہر کی: ٹرمپ
بین الاقوامی
اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی
تازہ ترین

Related

تازہ ترین

امرناتھ یاترا: زمینی، فضائی اور ٹیکنالوجی پر مبنی سہ رُخی سیکورٹی انتظامات

July 2, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

ایل جی منوج سنہا نے امرناتھ یاترا کے پہلے قافلے کو جموں سے روانہ کیا

July 2, 2025
صفحہ اول

جان بوجھ کر دفن کئے گئےملی ٹینسی کیس دوبارہ کھولنے کا حکم ایل جی کی ڈپٹی کمشنروں اور ایس ایس پیز کو ہدایت

July 1, 2025
صفحہ اول

پہلگام حملہ اقتصادی جنگ کا فعل تھاتاکہ کشمیر کی سیاحت کو تباہ کیا جائے:وزیر خارجہ جے شنکر

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?