عظمیٰ ویب ڈیسک
سانبہ// جموں کے سانبہ ضلع میں جمعہ کو ایک 29 سالہ ڈرائیور بجلی کا کرنٹ لگنے سے اس وقت فوت ہو گیا جب وہ گاڑی سے سامان اتار رہا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ سانبہ کے رام گڑھ علاقے میں ڈرائیور کی اُس وقت موت واقع ہو گئی جب وہ اپنے ٹرک زیر رجسٹریشن نمبر JK22A-8185 سے سامان اتار رہا تھا۔ اُنہوں نے بتایا کہ کرنٹ لگنے کی وجہ سے گاڑی میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں ٹرک کے اندر ڈرائیور زندہ جل گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بعد میں ڈرائیور کی شناخت سرتاج احمد بھٹ ولد محمد شفیع بھٹ ساکنہ جبلی پورہ بجبہاڑہ، اننت ناگ کے طور پر ہوئی۔
مزید، پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔