پونچھ کے چنڈک بیلہ علاقہ میں دریا میں پھنسے چار لوگوں کو انتظامیہ نے فوج کی مدد سے نکال لیا ہے جبکہ 26 لوگ ابھی بھی دریا میں پھنسے ہوئے ہیں۔ جنہیںنکالنے کیلئے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ڈرون کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔ فوج، پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں لوگوں کو نکالنے کیلئے مسلسل کوششیں کر رہی ہیں۔