عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// منگل کو ادھم پور ضلع کے فرنا ماججوٹ علاقے میں ایک مسافر گاڑی حادثے کا شکار ہونے کے بعد نرسنگ کے کم از کم 26 طالب علم زخمی ہو گئے اور ان میں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
عہدیداروں نےبتایا کہ ایک مسافر گاڑی کا ڈرائیور تیز رفتاری کی وجہ سے اپنا کنٹرول کھو بیٹھا اور گاڑی سڑک سے نیچے جا گری۔
اس واقعے میں نرسنگ کی 26 طالبات زخمی ہوئیں جس کے بعد تمام زخمیوں کو جی ایم سی ادھم پور منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
تمام زخمی نرسنگ کی طالبات ہیں اور ان کا تعلق زیادہ تر وادی کشمیر سے بتایا جاتا ہے۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔