عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمی کے 77 ویں بیچ کے 26 زیر تربیت آئی پی ایس افسرانِ نے بدھ کے روز جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نالین پربھات سے ملاقات کی اور سینئر افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق ان افسران کو جموں و کشمیر پولیس کو درپیش منفرد چیلنجز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، ساتھ ہی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جموں کشمیر پولیس کے کردار اور خدمات کو بھی اجاگر کیا گیا۔
زیر تربیت 26آئی پی ایس افسران ڈی جی پی نالین پربھات سے ملاقی
