اننت ناگ-راجوری حلقے میں صبح 11 بجے تک 23.34 فیصد پولنگ

عظمیٰ ویب ڈیسک

اننت ناگ// جنوبی کشمیر کے اننت ناگ-راجوری لوک سبھا حلقہ پر صبح 11 بجے تک 23.34 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔ پولنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 6 بجے تک جاری رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے ڈیٹا کے مطابق،کولگام اسمبلی حلقہ میں سب سے کم 13.94 فیصد پولنگ ہوئی جبکہ راجوری اسمبلی حلقہ میں سب سے زیادہ 64.63 فیصد پولنگ ہوئی۔
اننت ناگ ویسٹ میں 16.80 فیصد
بدھل (ایس ٹی) میں24.14 فیصد
ڈی ایچ پورہ میں 22 فیصد
دیوسر میں 18.70 فیصد
ڈورو میں 20.85 فیصد
کوکرناگ (ایس ٹی) میں 25.27فیصد
کولگام میں 13.94 فیصد
مینڈھر میں 28 فیصد
پہلگام میں 26.68 فیصد
پونچھ حویلی میں 30.89 فیصد
راجوری میں 34.63فیصد
شانگس اننت ناگ میں16.99 فیصد
سرنکوٹ (ایس ٹی) میں 24.62 فیصد
تھنہ منڈی (ایس ٹی) میں 29.92 فیصد
زینہ پورہ (شوپیاں) میں 19.30 فیصد