محمد تسکین
بانہال // ضلع رامبن کی تحصیل اکڑال، پوگل پرستان کے پنلہ مالیگام کا 22 سالہ نوجوان جمعرات کی دوپہر نہاتے ہوئے پوگل علاقے کے مالنسر قدرتی تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ مالنسر جھیل ملیگام پوگل کی پہاڑی چوٹی پر واقع ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد ہمالین کیو آر ٹی رامسو اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے ایک ریسکیو آپریشن شروع کیا اور طویل جدوجہد کے بعد جمعرات کی رات قریب 11 بج کر 40 منٹ پر لاش کو پانی سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔ ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد میت کو لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔
مہلوک نوجوان کی شناخت 22 سالہ ادریس رونیال ولد شفیق احمد رنیال ساکن پنلہ مالیگام، پوگل پرستان کے طور کی گئی ہے۔