سرینگر// جموں و کشمیر حکومت نے انتظامیہ کے مفاد میں 22 جے کے اے ایس افسران کے تبادلے اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔
جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (جی اے ڈی) کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق کئی اہم عہدوں پر افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، منیر الاسلام جے کے اے ایس کا تبادلہ کر کے محکمہ اطلاعات میں سیکریٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔
اعجاز عبداللہ، ایڈیشنل ٹرانسپورٹ کمشنر کا تبادلہ کر کے بلڈنگ اینڈ ادر کنسٹرکشن ورکرز ویلفیئر بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر/سیکریٹری کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔
فردوس احمد گری، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس کے آئی ایم ایس، سرینگر، کا تبادلہ کر کے مشن ڈائریکٹر آر یو ایس اے کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے، جبکہ قاضی سرور، صوبائی کمشنر کشمیر کے دفتر میں تعینات ایڈیشنل کمشنر کا تبادلہ کر کے ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز، کشمیر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔
بشیر احمد وانی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر، کولگام، کو ایڈیشنل رجسٹرار کوآپریٹیوز، کشمیر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے، اور الطاف احمد خان، ایڈیشنل رجسٹرار کوآپریٹیوز، کشمیر، کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر، کولگام مقرر کیا گیا ہے۔
اکرم اللہ ٹاک، ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز، کشمیر، کو ڈویژنل کمشنر کشمیر کے دفتر میں ایڈیشنل کمشنر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
پران سنگھ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر، ڈوڈہ، کو محکمہ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ میں سپیشل سیکریٹری کے عہدے پر مقرر کیا گیا ہے۔ ظہور احمد میر، اسپیشل سیکریٹری محکمہ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ، کو ایس کے آئی ایم ایس سرینگر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
سنجے گپتا، ڈپٹی کمشنر، سٹیٹ ٹیکسز، انفورسمنٹ (سامبا)، کو تبدیل کر کے محکمہ مائننگ کے ایڈیشنل سیکریٹری کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔
دیگر افسران میں ارون کشور کوتوال، بال کرشن، مسرت ہاشم، شہنواز شاہ، وسیم راجہ، اجیت سنگھ، مرودھو سلٹھیا، عادل سلیم، میر نصراللہ ہلال جیری، منپریت کور، بریدا مجید، اور ہلال احمد میر شامل ہیں، جنہیں مختلف اہم عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔
حکم نامہ کے مطابق، یہ تقرریاں اور تبادلے انتظامیہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور افسران کی قابلیت کے مطابق کیے گئے ہیں۔