جموں //جموں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کی طرف سے جموں اور سرینگر میں207 اسامیوں کے لئے تحریری امتحان منعقد کیا گیا۔ ان میں سے ایف ایم پی ایچ ڈبلیو، ایم ایم پی ایچ ڈبلیو، الیکٹریشن اور کچھ گریجویٹ سطح کی اسامیاں شامل ہیں۔ یہ اسامیاں2016 کی نوٹیفکیشن نمبر1,2,3, اور4 کے ذریعے مشتہر کی گئی تھی۔ان اسامیوں کے لئے کُل7796 اُمیدواروں نے درخواستیں دی تھیں جن میں سے4703 اُمیدوار امتحان میں شامل ہوئے۔واضح رہے کہ جموں اور سرینگر کی ضلع انتظامیہ نے امتحان کے احسن اور کامیاب انعقاد کے لئے8 مشاہدین تعینات کئے تھے۔ اس کے علاوہ جے کے ایس ایس بی کے ممبران خصوصی مشاہد کے فرائض انجام دیئے۔ مختلف امتحانی مراکز پر330 انو جلسٹرس مامور کئے گئے تھے۔