سرینگر//2014میں قانون کی ایک طالبہ پر شہرکے نوشہرہ علاقے میں ہوئے تیزاب حملے میں ملوث 2قصورواروں کیخلاف عدلت کی جانب سے فیصلہ22،اگست بروزمنگل وارکوسنایاجائے گا۔11 دسمبر 2014 کو نوشہرہ سری نگر میں قانون کے ایک 20 سالہ قانون کی ایک طالبہ پر تیزاب پھینکنے کے’خوفناک‘ معاملے میں2 افراد کو قصوروار ٹھہرائے جانے کے2 دن بعد، یہاں کی ایک عدالت نے ہفتہ کو سزا کی مقدار پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سری نگر جواد احمد نے کھلی عدالت میں اعلان کیا کہ فیصلہ22 اگست بروز منگل کو سنایا جائے گا۔ عدالت نے سپیشل پبلک پراسیکیوٹر عبدالعزیز تیلی کے دلائل سنے جنہوں نے مجرموں کیلئے زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا کا مطالبہ کیا جبکہ دونوں قصورواروں کی نمائندگی کرنے والے وکیل نے حالات کو مدنظررکھتے ہوئے اُنھیں10 سال کی کم سزا دینے کی استدعاکی ۔جمعرات کو عدالت نے ملزم جوڑی ارشاد احمد وانی عرف سنی ساکنہ وزیر باغ سری نگر اور محمد عمر نور ساکن بمنہ سری نگر کو آر پی سی کی دفعہ 326A(رضاکارانہ طور پر تیزاب کے استعمال سے شدید زخمی کرنا)، 201 (تباہ کرنے) اور 120B (مجرمانہ سازش)کے تحت جرم کا مجرم قرار دیا۔