نئی دہلی// حکومت نے 2000 روپے کا نوٹ بند کرنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ 500 روپے اور 2000 روپے اور دیگر نئے نوٹوں کی سو فیصد نقل نہیں کی جا سکتی۔ مرکزی وزیر داخلہ کرن ریجیجو نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ ایوان سنگین امور پر بحث کرتا ہے اور اس 2000 روپے کے نوٹوں کو بند کرنے کی افواہ پر توجہ نہیں دینی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے نوٹوں کی سو فیصد نقل نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جعلی نوٹوں کی پہچان کرنے کے لئے ریزرو بینک آف انڈیا اور حکومت وقتا فوقتا بیداری مہم چلاتے ہیں اور لوگوں کو وسیع پیمانے پر معلومات فراہم کرتے ہیں۔ مسٹر ریجیجو نے کہا کہ گجرات اور مغربی بنگال سے سب سے زیادہ جعلی نوٹوں کی برآمدگی کی گئی ہے ۔ دو ہزار روپے کے 4894 اور 500 روپے کے 12956 نقلی نوٹ برآمد کئے گئے ہیں جن کی کل ملاکر قیمت ایک کروڑ 62 لاکھ 66 ہزار روپے ہے ۔یو این آئی