ویب ڈیسک
سرینگر// جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کے بربرشاہ علاقے میں منگل کی صبح ایک 20 سالہ نوجوان چھت کے پنکھے سے لٹکا ہوا پایا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ باربرشاہ کے نقش پورہ میں ایک نوجوان منگل کی صبح لٹکا ہوا پایا گیا۔ جس کے بعد پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔
انہوں نے مزید کہا، “شبہ ہے کہ نوجوان نے خودکشی کی ہے”۔
نوجوان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ وہ اس معاملے کے بارے میں حقائق کا پتہ لگا رہے ہیں۔ لاش کو طبی و قانونی کاروائیوں کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔