عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جماعت اہل سنت جموں کے ایک 20 رکنی وفد نے جمعرات کو راج بھون جموں میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ ملاقات کی۔
وفد میں اسلامی سکالرز اور کمیونٹی کے کئی ممبران شامل تھے۔
وفد نے جموں وکشمیر میں مدرسہ بورڈ کے قیام کیلئے جموں و کشمیر انتظامیہ کی پیش رفت پر لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے جموں و کشمیر میں مدرسہ بورڈ کے قیام کیلئے سفارشات اور تجاویز طلب کرنے کیلئے حال ہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔