عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/گاندربل کے گگن گیر گنڈ علاقے میں ایک افسوسناک واقعے میں دو سالہ بچہ اپنے رہائشی مکان کے صحن میں موجود پانی کے ترینچمیں گر کر جاں بحق ہوگیا۔
مقامی لوگوں کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچہ گھرکے صحن میں کھیل رہا تھا۔جاں بحق بچے کی شناخت ماہر احمد چوہان، ولد گلزار احمد، ساکن گگن گیر گنڈ کے طور پر ہوئی ہے۔دریں اثنا، متعلقہ حکام نے واقعے کا نوٹس لیا ہے۔
دو سالہ بچہ پانی کےٹرینچ میں گر کر جاں بحق
