بڈگام//وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں منگل کی صبح ہوئے ایک مختصر تصادم میں دو لشکر جنگجو مارے گئے ہیں۔
کشمیر زون پولیس نے ٹویٹ کر کے بتایا،”مخصوص اطلاع پر فوج اور پولیس کی مشترکہ پارٹی کورٹ کمپلیکس کے قریب ناکہ قائم کیا اور تلاشی کاروائی شروع کی، ایک مشتبہ گاڑی کو روکنے کی کوشش کی جس پر سوار جنگجووں نے فائرنگ کی اور جوابی کارروائی میں دوجنگجو مارے گئے۔ اسلحہ/گولہ بارود برآمد کیا گیا”۔
ایک اور ٹویٹ میں اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار کا حوالے دیتے ہوئے پولیس نے بتایا،”مارے گئے دونوں جنگجووں کی شناخت ارباز میر اور شاہد شیخ ساکنہ پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے، دونوں کا تعلق کالعدم عسکری تنظیم لشکر طیبہ سے ہے۔ دونوں اس سے قبل حالیہ تصادم سے فرار ہوگئے تھے“۔
پولیس زرائع نے بتایا کہ یہ ناکہ چیکنگ ایک خصوصی اطلاع ملنے کے شروع کی گئی تھی، جس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
اُنہوں نے بتایا کہ یہ فائرنگ کا تبادلہ منگل کی صبح تقریباً 9بج کر 50 پر شروع ہوا اور چند منٹ تک جاری رہا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ مارے گئے جنگجووں بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر بھر میں یومِ جمہوریہ کے پیشِ نظر سیکورٹی کو الرٹ پر رکھا گیا ہے اور وادی کشمیر سمیت پیرپنجال میں بھی بڑے پیمانے پر تلاشی کاروائیاں اور ناکہ چیکنگ کا عمل شروع کیا گیا ہے۔
بڈگام میں مختصر تصادم:2لشکر جنگجو جاں بحق،اسلحہ وگولہ برآمد
