اشتیاق ملک
ڈوڈہ// ڈوڈہ ضلع کی سب ڈویژن گندوہ میں گزشتہ شب پیش آئے سڑک حادثہ 2 جوان جاں بحق و 3 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ و اتوار کی درمیانی شب سب ڈویژن گندوہ کی بٹارا سڑک پر ایک ٹاٹا موبائل زیر نمبر JK06B-4629 حادثہ کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ ایک زخمی نے جی ایم سی ڈوڈہ لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ دیا، جس کے بعد حادثہ میں 2 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔
متوفین کی شناخت شکیل احمد ساکنہ گندوہ و صیام احمد کے طور پر ہوئی ہے جبکہ 3افراد کو زخمی حالت میں جی ایم سی ڈوڈہ منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ادھر بھدرواہ چمبہ روڈ پر گزشتہ روز پیش آئے سڑک حادثہ میں زخمی جوان بھی چل بسا ہے جس کی شناخت عشرت اقبال ساکنہ قلعہ محلہ کے طور پر ہوئی ہے۔