کٹھوعہ میں پولٹری فارم کا شیڈ گرنے سے دو افراد فوت، ایک زخمی

جموں//جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بھاری بارشوں کے باعث ایک پولٹری فارم کا شیڈ گر جانے سے دو افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ تیسرا زخمی ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ کے کرین گڈیال علاقے میں بھاری بارشوں کے باعث ایک پولٹری فارم کا شیڈ گر آیا جس کے نیچے تین افراد دب گئے۔
انہوں نے کہا کہ ان تین افراد میں سے دو کی موت واقع ہوگئی جبکہ ایک کو زخمی حالت میں علاج و معالجے کے لئے پٹھان کوٹ ہسپتال منتقل کیا گیا۔