سری نگر// جموں و کشمیر حکومت نے ہفتہ کو سری نگر میں دو آئی پی ایس افسران کے تبادلے اور تقرریوں کا حکم دیا ہے۔
آج جاری ایک حکم نامے کے مطابق، گوراو سیکروار کو دستیاب اسامی پر انچارج سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، جنوبی سری نگر تعینات کیا گیا ہے۔
اسی دوران شری رام کو دستیاب اسامی پرانچارج سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ایسٹ سری نگر تعینات کیا گیا ہے۔
یہ حکم نامہ ہفتہ کو جموں وکشمیر حکومت کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
جموں وکشمیر پولیس کے2افسران کا تبادلہ اور تقرریاں
