زاہدبشیر
گول//گول میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں دو نوجوان موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گول رام بن سڑک پرتمولہ ٹیکاپوائنٹ کے نزدیک اس وقت سڑک حادثہ پیش آیاجب دوتیز رفتاربائیک سوار توازن کھوبیٹھے اور دونوں کی ٹکرہوئی جس کی وجہ سے دونوں شدیدزخمی ہوگئے۔
حادثے میں ابراراحمدولدمحمدشفیع میرعمر 19سال ساکنہ گول پرتمولہ اورفاروق احمدولدعبدالغفارچندیل سکنہ گاری عمر 25 سال شدید زخمی ہوئے اور دونوں کوگول سےرام بن ضلع ہسپتال کیاگیا۔
مقامی لوگوں کاکہناہے کہ کچھ لڑکے یہاں تیز رفتاری سے سڑک پر سٹنٹ کرتے دیکھے گئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ویڈیو بلاگ بنا کر چند لوگوں کو دکھانے کیلئے یہ لوگ اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، جس کی جانب پولیس اور سول سوسائٹی کو توجہ دینی چاہئے۔
اُنہوں نے پولیس پر زور دیا کہ وہ ان لوگوں پر جلد قابو پا لے تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔