سری نگر کے نور باغ علاقے میں آتشزدگی، دو رہائشی مکانوں کو جزوی نقصان

File Photo

سری نگر//سری نگر کے نور باغ علاقے میں پیر کی صبح آگ کی ایک واردات میں دو رہائشی مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر کے نور باغ کے گذر بل علاقے میں پیر کی صبح آگ کی ایک واردات میں دو رہائشی مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ فائر ٹنڈرس نے بر وقت کارروائی کرکے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔
آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں اور اس واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔