عظمیٰ ویب ڈیسک
رام بن// ضلع رام بن کی تحصیل گول کے دھرم کنڈ علاقے میں ایک جپسم مائن پر پسی گرنے کے بعد 2 ڈرائیور شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں تاہم اس دوران ایک بڑا سانحہ ٹل گیا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ دھرم کنڈ میں جپسم کان میں ایک بڑا سانحہ اس وقت ٹل گیا، جب اتوار کی دوپہر ایک کان پر بڑی چٹانیں کھسک آئیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ واقع میں جے سی بی اور ڈمپر ڈرائیوروں سمیت ملبے تلے دب گئے تاہم اُنہیں بعد ازاں نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں سے اُنہیں ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ دونوں کان میں جپسم نکالنے میں مصروف تھے، جس دوران اچانک چٹانیں کھسک آئیں۔
زخمی افراد میں جے سی بی آپریٹر اعجاز احمد ولد محمد شریف سکنہ بھٹنی رام بن اور ڈمپر ڈرائیور انیل سنگھ ولد سورم سکنہ اودھم پور کے طور پر ہوئی ہے۔
واقعے کی مزید تفصیلات کا ابھی انتظار ہے۔